ایک ماہ قبل لاپتہ ہونیوالے شخص کی نعش برآمد

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن سیوریج کے تالاب سے شادی شدہ شخص کی گلی سڑی نعش برآمد،پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گائوں 511گ ب میں ایک شخص خیرات علی کی گلی سڑی نعش سیوریج کے تالاب سے برآمد ہوئی ۔ متوفی ایک ماہ سے لاپتہ تھا جس پر ایس پی تاندلیانوالہ مہر سعید سیال واقع کی اطلاع پا کر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے فرانزک ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے۔ ذرائع کے مطابق متوفی پانچ بچوں کا باپ تھا، خیرات علی آئس کا نشہ بھی کرتا تھا۔ پولیس کی جانب سے مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں