ای چارجنگ اسٹیشنز کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنیکا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، اجلاس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ، ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش ، ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دی گئی، 1100 ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجرا پر اتفاق ہوا، ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کی گئی، وزیراعلی مریم نواز نیعوام کی سہولت کیمطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا، اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ای ٹیکسی سکیم میں حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی، پٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں