اے اینڈ اے انڈر19کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز کی تاریخ کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اے اینڈ اے انڈر 19کرکٹ چیمپئن شپ 2025کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ٹرائل جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں ہوں گے ہیڈ کوچ نوید نذیر اورسابق ٹیسٹ پلئیر محمد سلمان ٹرائلز کی نگرانی کریں گے اس حوالہ سے کھلاڑیوں کیلئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں انڈر 19کیلئے کھلاڑی کی عمر یکم ستمبر 2007 کے مطابق ہونی چاہئے ٹرائلز کیلئے آنے والے کھلاڑی اپنا نادرہ سمارٹ کارڈ ہمراہ لائیں گے اے اینڈ اے انڈر 19کرکٹ چیمپئن شپ کے اوپن ٹرائلز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پلئیرز اور مستقبل کے فیصل آباد کے سٹارز کیلئے بڑے انعامات اور ایوارڈز بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گے سلیکٹ ہونے والے پلئیرز فیصل آباد کی 8ٹیموں کا حصہ ہوں گے جو گرمیوں کی چھٹیوں میں مختلف مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے یکم جون سے شروع ہونے والے یہ ٹرائلز اپنی نوعیت کا پہلا ایسا ایونٹ ہو گا جس میں انڈر 19کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن ہو گی اس ضمن میں ہدایات کھلاڑیوں اور متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں