اے سی آفس گوجرہ کے عملہ کی من مانیاں،ڈومیسائل بنوانے والے سائلین خوار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈومیسائل بنوالے والے سائلین رل گئے۔سائلین ڈومیسائل کے حصول کیلئے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔سائلین سراپا احتجاج بن گئے۔ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس گوجرہ میں سائلین کی ایک بڑی تعدادنے ڈومیسا ئل بنوانے کیلئے اپلائی کیا ہو اجہاں پرعملہ کی طرف سے انہیں کبھی افسر نہ ہو نے سمیت مختلف قسم کے بہانے لگا کرٹرخایاجا رہا ہے اوران کو بار باردفتر کے چکر لگواکر ذیل و خوار کر رہے ہیںجس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں اور ان کے ڈومیسائل کے بغیر کئی کام التوا کا شکار ہیں ۔اور وہ روزانہ کی بنیاد پر اے سی دفتر کے چکر لگا لگا کر مایوس ہو چکے ہیں۔سائلین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہو ئے حائل رکاوٹیں دور کر نے اور ڈومیسائل کے حصول کو ممکن بنانے کامطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں