اے سی تاندلیانوالہ کی کارروائی،مارکیٹ کمیٹی کی متعدد دکانیں سیل

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محترمہ اقصی امتیاز نے غلہ منڈی تاندلیانوالہ میں بڑی کارروا ئی کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کی متعدد دکانیں سیل کر دیں۔ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب یہ انکشاف ہوا کہ مارکیٹ کمیٹی کی سرکاری دکانوں کا کرایہ غیر قانونی طور پر نجی افراد وصول کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری دکانوں کے کرایہ جات سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے بجائے پرائیویٹ افراد کے ذریعے وصول کیے جا رہے تھے، جو سنگین بے ضابطگی اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصی امتیاز نے فوری ایکشن کا حکم دیا اور ملوث دکانوں کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک میں بدعنوانی، ناجائز وصولیوں اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ معاملے کی مکمل تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں