ا ے سی کمالیہ کی زیر نگرانی شہر کی تزین و آرائش جاری

کمالیہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ اقرا ناصر کی جانب سے شہرکی تزین وآرائش کے حوالہ سے اقدامات جاری۔ کلمہ چوک کو خوبصورت بنانے کے لیے تیزی سے کام جاری جس کے تحت قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے پورٹریٹ بھی نصب کیے جائیں گے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ اقرا ناصر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجا ب مریم نواز کے ویژ ن ستھرا پنجا ب کے تحت شہر کو صاف ستھرااور خوبصورت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور مل کر کمالیہ شہر کو خوبصورت بنائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں