بابا شیر شاہ کا عرس 26مئی کو شروع ہو گا

صفدرآباد(نامہ نگار)بابا شیر شاہ ولی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک مورخہ 26مئی 2025 ء تا 28 مئی2025 ء نہائت احترام سے دربار عالیہ شیر شاہ ولی سانگلہ ہل روڈ صفدرآباد میں منایا جائے گا۔عرس کی تقریبات تین دن جاری رہیں گی۔شہر بھر میں عرس کی مناسبت سے فلیکس آویزاں کر دئے گئے ہیں۔ترجمان دربار شریف محمد طارق انصاری رانجھنا کے مطابق علامہ مولانا ذوالقرنین رضوی خطیب جامع مسجد غوثیہ الغزالی سکول صفدرآباد شان اولیاء کرام پر خصوصی خطاب فرمائیں گے۔عرس کے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔زائرین کے لئے لنگر شریف کا با قاعدہ انتظام کیا گیا ہے۔محفل نعت اور محفل سماع بھی ہو گی۔علاقائی روایات کے لحاظ سے پروگرام بھی تشکیل دئے جا رہے ہیں۔عرس پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں