باراتیوں کی ویگن الٹنے سے خواتین سمیت6افراد زخمی

جڑانوالہ (نامہ نگار) موٹر سائیکل کو اورٹیک کرتے ہوئے باراتیوں کی ویگن الٹنے سے خواتین سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سے فیصل آباد بارات لیکر جانیوالی ویگن موٹر سائیکل رکشہ کو اورٹیک کرتے ہوئے تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 55گ ب کے قریب الٹ گئی جسکے نتیجہ میں ویگن میں سوار خواتین سمیت 6افراد صغراں بی بی، ارشاد، فرزانہ، ماریہ، علی حسن اور اصغر زخمی ہو گئے۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں