بارشوں ، سیلاب سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدچیئر مین مرزااشرف مغل صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طوراور سینئر رہنمائو ں مرزا طالب صدیق بیگ ،ثمریز سومی ، مر زامظہر صدیق بیگ ، اعجاز احمد چوہدری،ملک عباس اشرف، میا ں اشرف مٹھو،ملک ذوالفقار علی ،شیخ ارسلان ،فیصل وحید، اقبال وزیر ،حاجی عبدالحمیدصدر گنیش ملز روڈچوہدری ارشدگجر ، چوہدری اشرف گجر،حاجی ندیم وہرہ ،چوہدری محمداکرم،عمران مجید ملک ، شاہد ندیم ، شیخ ریاض رانا عمران علی خان اور دیگر نے بونیر ، سوات (خیبر پختون خوا) گلگت اور کشمیر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی کے خوفناک مناظر جو دکھائے جارہے ہیںسینکڑوں خاندان ہماری توجہ اور مدد کے مستحق ہیںاس وقت صوبہ خیبر پختونخواہ کے اکثر اضلاع سیلاب اور طوفان سے متاثر ہو چکے ہیں۔اس قدر بھیانک اور ہلاکت خیز بارشیں اور طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے سامنے انسان کی طاقت بھی جواب دے گئی ہے حکومت انکی مدد کو آگے بڑھے انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات آنے پر ہمیں اجتماعی توبہ و استغفار کرنا، اپنے جرائم اور بد اعمالیوں کو یاد کرنا،اپنی زندگیوں کو بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا اہتمام کرنا چاہئے معاشرے میں برائیوں کو روکنے اور نیکیوں کو پھیلانے کی محنت کریںاس موقع پر مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں