بارودی مواد کا دھماکہ’ ایک شخص جاں بحق’دوسرا زخمی

ڈسکہ (نامہ نگار) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ڈسکہ تھانہ موترہ کے علاقے سانے والی میں نوجوان مزدور دھماکے میں جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ٹیوب ویل کا بند بور کھولنے کی کوشش میں مبینہ بارودی مواد اور تیزاب ڈالا گیا، جس سے دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ کنویں کے پاس بنا پختہ کمرہ دھماکے سے زمین بوس ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت بلال سکنہ بھلر اور زخمی کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں