بانی پی ٹی آئی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان شہباز امیرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے ۔عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں وہ وطن عزیزکی مٹی سے انتہاء کے وفادارہیں ،نواز، زرد ا ر ی کی طرح ذاتی مفادپرست نہیں جو مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھو ڑ کر لندن فرارہوجاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان صرف اورصرف اپنی قوم کی حقیقی آزادی کے لئے جیل کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ۔فارم 47کی پیداوارحکمران اتنے بزدل ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے قائدین کواپنے لیڈرعمران خان سے جیل میںملاقات بھی نہیںکرنے دیتے ۔آج بھی ملک کی سیاست عمران خان کے گردگھوم رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملکی سیاست سے عمران خان کونکالنے والے خود ایک ایک کرکے وطن سے نکل جائیں گے بس زرازمین گرم ہونے کی دیرہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں