بانی پی ٹی آئی نے صرف نوجوانوں کو گمراہ کیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدرسینیٹرسردارخلیل طا ہر سند ھو نے کہاہے کہ مریم نوازشریف ایک سالہ کارکرردگی پرمقبول اور باوقار وزیراعلیٰ پنجاب ثابت ہوچکی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان اپنے بانی اورپنجاب کے اکرم پلس وزیراعلیٰ کی کارکرردگی کاخودموازنہ کریں۔مریم نوازشریف نے غریب عوام کی مشکلات کے لئے عملی اقدامات کئے جبکہ نوجوانوں اورباالخصوص طلباء کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ تبدیلی کے نام اورجھوٹے وعدوں دعووں کیساتھ بانی پی ٹی آئی نے جن نوجوانوں کوگمراہ کیاتھاوہ اب حقیقت جان چکے ہیں۔ نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس کا واضح ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں