بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے جس سے ملک بھر میں بجلی کے صارفین پر8ارب 1کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 36پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے, بجلی مہنگی کرنے کی درخواست میں کیپسٹی پیمنٹس، آپریشن اینڈ مینٹیننس اخراجات اور بجلی لائن لاسز شامل کیے گئے ہیں۔نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی)6نومبر کو بجلی کمپنیوں کی جانب سے دی گئی درخواست پر سماعت کرے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں