بجلی چوری میں مصروف نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار) کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کواطلاع ملی تھی کہ کبوترانوالہ قبرستان کے قریب ایک نوجوا ن کی نعش پڑی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تو معلوم ہواہے کہ دستگیر کالونی گوجرہ کا رہائشی شہزاد ہے جو مبینہ طور پربجلی کی تار چوری کر نے میں مصروف تھاکہ اچانک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہواہے اور نشہ کا عادی بیان کیاجاتاہے پولیس نے اس کی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں