بجلی چور قانون کی گرفت میں آ گیا

گوجرہ(نامہ نگار)ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے والاقانون کی زد میں آگیا۔ معلوم ہواہے کہ فیسکو ٹاسک فورس نے دوران چیکنگ چک نمبر366ج ب کے مرتضیٰ کے زیر استعمال بجلی میٹر کو چیک کیاتو وہ واپڈاکی مین کیبل میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کا مرتکب پایا گیا ٹیم نے بجلی میٹر اتار کر قبضہ میں لے لیااورتحریری طور پر تھانہ سٹی پولیس کو آگاہ کیا جنہوں نے مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں