بجلی کی قیمت میں ریلیف حکومت کا عوام دوستی کا ثبوت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں بہت بڑاریلیف دے کرمیاں نواز شریف کے ویژن کی تقلید اور عوام سے دوستی کا ثبوت دیا ہے اس سے انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں کمی اور باالخصوص غریب عوام کے بلوں ہزاروں روپے کی کمی ہوگی۔ احساس محرومی کے شکارلوگ اب خوشحال ہوں گے ان کاکہناتھاکہ 7روپے 41پیسے فی یو نٹ کمی کے بعد سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں الگ کمی کی گئی ہے جبکہ دیگر اقداما ت کے نتیجے میں کم از کم 5روپے فی یونٹ مزیدکمی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اورو ز یر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی مشکلات کم کرنے انہیں زیادہ سے ریلیف دینے کیلئے متحرک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں