بجلی کی لٹکتی تاریںراہ گیروں کیلئے وبال جان بن گئیں

اواگت(نامہ نگار)چک نمبر211رب مجوراں والا میں بجلی کی لٹکتی لمبی تاریں راہ گیروں کے لیے بابل جان بن گئی متعدد بار واپڈا کے دفتر اطلاع کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا اہل علاقہ کی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل 211کے رہائشی واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے تفصیلات کے مطابق علاقہ معززین سیاسی وسماجی شخصیات سلیم آفتاب محمد اقبال مولوی جاوید پروز اقبال احسان علی فرحان سلیم عمر دراز وسیم ندیم حاجی مہندی خاں ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے متعدد بار واپڈا کے دفتر اطلاع کی ہے کہ ہمارے علاقہ گلی محلوں میں بجلی کی لٹکتی لمبی تاریں کبھی بھی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں کیونکہ گلیوں بازاروں میں اکثر بچے بوڑھے مرد خواتین راہ گیر گزرتے ہیں اگر واپڈا والوں کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے ہمارا کوئی بھی نقصان ہوا تو ہمارے زمہ دار یہ لوگ ہو نگے ہماری واپڈا کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ہمارا یہ عرصہ دراز کا یہ معاملہ فوری حل کروایا جائے تاکہ کوئی بڑے حادثے کا سبب نہ بن سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں