4

بجلی کے نرخوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزااشرف مغل ،صدرینگ ٹریڈر ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائو ں نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شر یف کی جانب سے صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخ میں 4.4 روپے فی یونٹ کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کونئے سال2026کا آغاز پرملکی معیشت سدھارنے ،قیمتی زر مبادلہ کمانے اور لوگوں کو روز گار فراہم کرنیوالے تاجروں،ایکسپورٹروں،صنعتکاروںاور دیگر کاروباری لوگوں کی صنعتی و تجارتی سرگر میوںکو آسان بنانے، معاشی ترقی اور برآمدات میں اضافے کیلئے مثبت اقدام قرار دیاہے انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بلند ٹیرف پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے صنعتی پیداوار اور ملکی برآمدات متاثر ہو رہی تھیںاس فیصلے سے صنعتکاروں کو کچھ ریلیف ملے گا تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تمام محکموںمیں ون ونڈو سکیم کے اجراکی حکمت عملی پر عمل کیا جائے تاکہ بزنس کمیونٹی کی آسانی اوراور معا شی استحکام کیلئے انکو درپیش مسائل واور مشکلات کے ازالہ کیلئے شٹل کاک بنے بغیر انہیں تمام تر بنیادی سہولیا ت ایک ہی چھت تلے میسر آسکیں اور ایکسپورٹرز،صنعتکار اور دیگر کاروباری لوگ کم وقت میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے بھر پور استفادہ کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں