بجلی کے نقصانات صارفین کو منتقل نہیں ہوتے،وزیر توانائی

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر توانائی اویس لغاری نے نیپرا کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اووربلنگ کے نقصانات پر17فیصد قابو پالیا،سبسڈی سے ہونیوالے نقصانات حکومت برداشت کرتی ہے،اصلاحات لاکر مسائل کم کر رہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہاکہ نیپرا نے سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ جاری کی یہ جون 2025کی ہے،اس حوالے سے نیپرا کو خط لکھیں گے جون میں ہی رپورٹ جاری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ پہلے اعدا و شمار سے کنفیوژن ہوتی ہے، نیپرا نے کہا 8ہزار سات سومیگاواٹ بجلی سرپلس ہے، ہم نے اینڈ پے والے پلانٹس کیساتھ مذاکرات کیے ، اِن آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کیے کچھ کو بند کیا اربوں روپے کا بوجھ کم کیا۔وزیر توانائی نے کہا کہ نیپرا نے سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ جاری کی یہ جون 2025کی ہے، اس حوالے سے نیپرا کو خط لکھیں گے، جون میں ہی رپورٹ جاری کی جائے، چھ ماہ پہلے اعداد وشمار سے کنفیوژن ہوتی ہے۔اویس لغاری نے کہاکہ مستقبل کی سرپلس پاور کی فضول خرچی کو کم کیا ہے، ہم نے مستقبل میں میرٹ پر 7967میگاوٹ کے منصوبے ختم کئے، اضافی بجلی خریدتے تو صارفین پر 17ارب ڈالر کا بوجھ پڑتا، اووربلنگ کے نقصانات پر سترہ فیصد قابو پالیا۔انہوںنے کہاکہ میٹرریڈنگ کا اختیار عوام کو دیدیا، چالیس ارب روپے سے زائد اووربلنگ کی رقم صارفین کو واپس کی ہے، ریکوریز نہ ہونے سے گردشی قرض نہیں بڑھتا، 183ارب کی مد میں اضافی ریکوریز کی ہیں۔وزیر توانائی نے کہاکہ نیپرا کہتا ہے گردشی قرض میں کمی اصلاحات سے نہیں آئی یہ غلط ہے، ہم نے نقصانات کو 183ارب کم کیا، لیٹ پیمنٹ سرچارج 260اور اصلاحات سے 300ارب کا بوجھ کم کیا۔اویس لغاری نے نیپرا کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ناکافی اعداد و شمار کی وجہ سے رپورٹ میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، بجلی کے نقصانات صارفین کو منتقل نہیں ہوتے،40ارب روپے کی اوور بلنگ کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ غیرضروری بجلی کا 17ارب ڈالر کا بوجھ مکمل ختم کر دیا،سبسڈی سے ہونیوالے نقصانات حکومت برداشت کرتی ہے،اصلاحات لاکر مسائل کم کر رہے ہیں، ایک سال میں میٹر ریڈر کا اختیار عام آدمی کو دیا گیا،5سے 6سال میں گردشی قرض کی مکمل ادائیگی ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں