اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے بجٹ عاشورہ محرم سے قبل منظور کرانے کی حکمت عملی مرتب کرلی۔پارلیمانی ذرائع کیمطابق حکومت40گھنٹے پورے ہوتے ہی بجٹ پر بحث سمیٹے گی،قومی اسمبلی اجلاس میں اب تک 27 گھنٹے سے زائد کی بحث مکمل ہو چکی،کٹوتی تحاریک کو ایک دن کے اندر اندرسمیٹا جائے گا۔پارلیمانی ذرائع کیمطابق فنانس بل ،سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کا طویل عمل 2 روزمیں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے، حکومت 24 جون سے قبل بجٹ منظور کرانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ 25 جون سے محرم الحرام کی چھٹیوں سے قبل بجٹ منظوری کا پلان ہے،حکومتی و اتحادی ارکان کو بدھ تک شہر میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




