بجٹ میں تعلیم اور صحت کیلئے خطیر رقوم مختص کی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ اور روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بہت بڑی کامیابی اور میاں نواز شریف کی عوام دوست پالیسی ہے ماضی میں بجٹ سے تین چارروزقبل مہنگائی میں اضافہ ہوتا تھا مگر اس بارکسی ایک چیزکی قیمت میں بھی اضافہ نہیں ہو۔ ملازمیں کی تنخواہوں میں اضافہ اورمزدور کی 40ہزارروپے تنخواہ مقرر کرنے سے ان کی مشکلات میں کمی ہوگی جبکہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک مثال قائم کی گئی ہے-ان کاکہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کی ہیں۔سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے، اس مرتبہ بجٹ کا حجم 1240 ارب ہے، گزشتہ برس 842ارب تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھرمیں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید جدید بنایاجا رہاہے جس کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے سپیشل ایجوکیشن کے شعبے کے لیے پچھلے سال کی نسبت زیادہ رقم رکھی ہے، سرکاری سکولوں میں نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ٹیکس ریونیو 469 ارب روپے ہے، رواں سال پنجاب ریوینیو اتھارٹی کو 28اضلاع تک لے جایا جائے گا۔ ٹیکس نظام میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے کمپیوٹرائزڈسسٹم کیاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں