بجٹ میں رئیل سٹیٹ سیکٹر کیلئے ریلیف کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) اس سال کے وفاقی بجٹ میں 4ٹریلین سے زائد کا قومی ترقیاتی بجٹ، 4فیصد شرحِ نمو اور 8.2فیصد مہنگائی کا ہدف تجویز، میکرو اکنامک فریم ورک کی تیاری: اے پی سی سی کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم 3جون کو حتمی منظوری دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق4ٹریلین روپے سے زائد کے قومی ترقیاتی اخراجات کے خاکے کے ساتھ، اینوئل پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) کو اگلے بجٹ 27-2026 کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک کی سفارش کی جائے گی، جس میں جی ڈی پی (مجموعی ملکی پیداوار) کی شرحِ نمو 4 فیصد اور سی پی آئی (کنزیومر پرائس انڈیکس) پر مبنی افراطِ زر (مہنگائی) کا ہدف 8.2 فیصد رکھنا شامل ہے۔ این ای سی کا اجلاس اگلے بجٹ کے لیے میکرو اکنامک اور قومی ترقیاتی اخراجات کی منظوری دینے کی خاطر 3 جون 2026 کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونا طے پایا ہے۔ وفاقی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا تخمینہ 1126 ارب روپے لگایا گیا ہے، جبکہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگراموں (اے ڈی پیز) کا حجم 3 ٹریلین روپے کے لگ بھگ رہے گا۔دریں ثناء ۔اسلام آباد(بیوروچیف) آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27 میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ریلیف کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی ہو سکتی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پراپرٹی کی خریداری کیلئے شق 236Kکے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس 1.5فیصد سے کم ہو گا، پراپرٹی کی خریداری کیلئے شق 236Kکے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس 0.25 فیصد ہو سکتا ہے پراپرٹی کی فروخت کیلئے شق 236C کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس 4.5فیصد کیا جائے گا، پراپرٹی کی فروخت کیلئے شق 236C کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس کم ہوکر 1.5 فیصد ہو سکتا ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز میں ردوبدل کیلئے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا ہے، بجٹ میں نان فائلر کیلئے پراپرٹی کی خریدو فروخت پر کوئی ریلیف نہیں ملے گا، نان فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خریدوفروخت پر تقریباً 10.5 فیصد کے ٹیکس عائد ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال جولائی سے مارچ ودہولڈنگ ٹیکس 29فیصد ملا، بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کی نسبت گین ٹیکس وصولی میں بھی کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں