بجٹ میں غریب لوگوں کے لئے آسانیاں ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سٹی فیصل آباد کے نائب صدر چوہدری عبدالجبار جٹ نمبردار نے2025-26کے وفاقی بجٹ کو متوازن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا بہترین بجٹ پیش کر کے حکومت نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے بنایا گیا ہے ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ حکومت نے بجٹ کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔ بجٹ میں تنخواہوں پر ٹیکس کم کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10فیصد اور پنشن میں7فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ نان فائلر اگر فائلر بن جائیں گے تو حکومت کو مزید ٹیکس حاصل ہو گا۔ فائر بن جانے سے حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔ بجٹ میں غریب لوگوں کیلئے آسانیاں ہیں امیر اور اشرافیہ کو ٹیکس دینا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں