بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے سے گریز کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدنے آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں موجودہ ٹیکس دہندگان پرمزید نئے ٹیکسز کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت پرزو ر دیا ہے کہ ملک میں شعبہ صنعت و تجارت کی ترقی اور نئی سرمایہ کاری کے رجحان کو بڑھانے کیلئے درآمدات و برآمدات سمیت دیگر شعبوں پر نئے ٹیکسز عائد کرنے سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک کی ایک تہائی سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کر رہی ہے ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید بوجھ ڈالا گیا تو وہ اسے برداشت نہیں کر سکیں گے کوشش کی جانی چاہئے کہ ٹیکسوں کے نفاذ میں غریب و کم آمدنی والے طبقے کا مفاد ملحوظ رکھا جائے اگر حکومت نےIMF کے دبائو پر پہلے سے ٹیکس دہندگان پرنئے ٹیکسز کا نفاذکیا توملک بھر کی تاجربرادری اسکی مخالفت کریگی انہوں نے کہااسوقت کاروباری سرگرمیاں پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں اور تاجر برادری اپنا بزنس برقرار نہیں رکھ پا رہی مزید ٹیکسز کادبائوڈالا گیا توریونیو کلیکشن بڑھنے کی بجائے کم ہوگا خواجہ شاہد رزاق سکا نے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومتمہنگائی کے ستائے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریگی ٹیکسوں سے بھرا بجٹ عوام کو مایوس کردیگاانجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمدحکومت پرزوردیا کہ ملک بھر کے بجلی صارفین کو 300 یونٹ فری دینے کا وعدہ پورا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں