بجٹ :نئے ٹیکسز نہ لگائے جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کنونیئر قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل پروسیسنگ FPCCI ، کنونیئرقائمہ کمیٹی ریجن پنجاب کاٹن اینڈ ٹیکسٹائلFPCCIحافظ فیصل احمددین نے کہاہے کہ عوام آئندہ مالی سال میں مزید700ارب روپے کے نئے ٹیکسز کے متحمل نہیں ہو سکتے ،حکومت نئے ٹیکسز کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی اعتماد میں لے ، اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسز کی شرح پہلے ہی خطے سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے جبکہ اس کے عو ض وہ سہولیات اور ریلیف میسر نہیں جو مختلف ممالک اپنے عوام اور کاروباری افراد کو دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں