بجٹ 5جون کو پیش ہونیکا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) اگلے مالی سال 2026-27 کے لیے وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال 2026-27 کے لیے وفاقی بجٹ 5جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، قومی اقتصادی سروے 4جون کو پیش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 22مئی کی بجائے 3 جون کو ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ سالانہ پلان کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کی بجائے یکم جون کو ہوگا۔واضح رہے کہ بجٹ کی تیاری کے لیے حکومت کی آئی ایم ایف سے مشاورتی اجلاس بھی جاری ہے۔آئی ایم ایف نے جہاں صوبوں مزید 400 ارب روپے آمدن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، وہیں عالمی مالیاتی ادارے اور حکومت کے درمیان بجٹ سے متعلق کئی اہم نکات پر اتفاق بھی ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں