بدقماش ڈاکوؤں نے شوہر کو باندھ کر اہلیہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیالکوٹ موٹرو ے پر خاتون سے زیادتی کی طرز پر فیصل آباد موٹروے کے قریب بدقماش ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے بعد شوہر کو باندھ کر اسکی اہلیہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ ساندل بار پولیس نے زیردفعہ 392، 375 اے کے تحت مقدمہ درج کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 62 ج ب چینن کے کے رہائشی عدنان مسیح ولد بوٹا مسیح نے بتایا کہ 25مارچ کو رات پونے دس بجے کے قریب اپنی اہلیہ شمائلہ نور کو زرعی یونیورسٹی ہاسٹل سے لیکر واپس گھر جا رہا تھا کہ جب وہ 62 ج ب موٹروے پل کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اسکی جیب سے 800 روپے اور فون چھین لیا اور اسکی شلوار سے اوزار بند نکال کر اسکے ہاتھ پائوں باندھ کر اسکی بیوی شمائلہ کو فصل کماد میں لے گئے اور فون کر کے اپنے تیسرے ساتھی کو بھی بلا لیا اور تینوں ڈاکوئوں نے اسکی بیوی سے باری باری زنابالجبر کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹائون کو واقعہ کی انکوائری اور بدقماش ڈاکوئوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔ تاہم ابھی تک زیادتی کرنے والے ڈاکوئوں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں