گوجرہ (نامہ نگار) سٹی پو لیس گوجرہ نے بدکاری کی غرض سے لڑکی لے کر جاتے ہوئے پانچ نوجوا ن دھر لئے ۔ معلو م ہوا ہے کہ سٹی پو لیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ محلہ حفیظ پارک میں پا نچ کار سوار نوجوا ن ایک لڑکی سے سودا بازی کرتے ہوئے فحش حرکا ت کر نے میں مصروف ہیں جس پر سٹی پولیس گوجرہ نے چھا پہ مار کر کار نمبری LE9920 پر سوار پا نچ افراد جن میں ٹاکہ محلہ گوجرہ کے محمد عمر ، محمد زید ، حافظ آ باد کے بلا ل طارق اور حمزہ اور محلہ حیدر پا رک کے موسی اور ایک لڑکی محلہ قا دری دربار کی فا ئقہ عرف فیضہ کو حراست میں لے لیا اور انکے قبضہ سے پا نچ ہزار روپے کی نقدی بھی برآ مد کرلی سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آ غاز کر دیا ہے ۔
2