برآمدات میں کمی،تیارتی خسارہ32ارب ڈالر سے بڑھ گیا

کراچی ( بیو رو چیف )رواں مالی سال 2025-26 کے معاشی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی ایکسپورٹ میں 6فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ امپورٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2025 سے اپریل2026ء تک پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹ25ارب210ملین ڈالر رہی اسی عرصے کے دوران امپورٹس میں7فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی درآمدات 57 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔معاشی رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ 21 فیصد اضافے کے بعد 32 ارب ڈالر سے بھی بڑھ گیا ہے جبکہ دوسری جانب ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی میں بہتری دیکھی گئی جہاں ایکسپورٹ میں ایک اعشاریہ 2 بلین ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹیکسٹائل برآمدات 15 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں