برساتی نالے میں ویگوڈالہ بہہ گیا’5افراد لاپتہ

اٹک (نامہ نگار) اٹک میں حسن ابدال برساتی نالے میں ڈبل کیبن ڈالا بہہ گیا،گاڑی میں1ہی فیملی کے10افرادسوارتھے’5 افراد کوزندہ نکال لیا گیا ،5کی تلاش جاری، لاپتہ افرادمیں 4خواتین اور 1بچہ شامل ہے۔ افسوس ناک واقعہ اٹک کی تحصیل حسن ابدال کے علاقہ جھادی کس کے قریب پیش آیاجہاں برساتی نالہ میں پلی کے اوپر پانی زیادہ ہونے سے ویگوڈالہ پانی میں بہہ گیا۔بہہ جانے والی گاڑی میں ایک ہی فیملی کے دس افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو زندہ بحفاظت نکال لیاگیا جبکہ پانچ افراد جن میں چارخواتین اور ایک بچہ شامل ہے تاحال لاپتہ ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو کی غوطہ خور ٹیمیں آپریشن میں مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں