کراچی (بیوروچیف) بریسٹ کینسر علاج میں بڑی پیشرفت، نیا جینیاتی ٹیسٹ کیموتھراپی سے بچا سکتا ہے۔ ٹیسٹ بتائے گا کن مریضوں کو کیموتھراپی کی ضرورت نہیں،بین الاقوامی تحقیق میں 4ہزار مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔کم خطرے والی مریضوں میں صرفہارمون تھراپی موثر ثابت ،کیموتھراپی سے گریز پرنتائج تقریبا یکساں رہے۔گارڈین میں شائع رپورٹ کے مطابق بریسٹ کینسر کے علاج میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سائنس دانوں نے ایک نیا جینیاتی ٹیسٹ تیار کیا ہے جو لاکھوں خواتین کو غیر ضروری کیموتھراپی سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔




