فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) تھانہ رضا آباد کے علاقہ نواز پارک میں بستر کو آگ لگنے سے ضعیف العمر خاتون زندہ جل گئی،پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔بتایا جاتا ہے کہ نواز پارک گلی نمبر7کی رہائشی 75سالہ پروین بی بی زوجہ محمد سرور سردی سے بچنے کیلئے کمرہ میں گیس کا چولہا جلا کر سوگئی تو چولہا سے بستر کو آگ لگنے سے مذکورہ خاتون آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئی،خاتون گھر میں اکیلی تھی اور اہل خانہ کام کی غرض سے باہر گئے ہوئے تھے۔پولیس نے نعش قبضہ میںلیکر لواحقین کی طرف سے قانونی کارروائی نہ کروانے کی تفتیش پر ورثاء کے حوالے کردی۔
3