بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)شفاقت ولد صدیق قوم آرائیں سکنہ 358گ ب مغلی اپنے بھتیجے محمد سبحان ولد محمد ذوالفقار قوم ارائیں بعمر 10 /11سال کو اپنے گائوں مغلی سے 319گ ب اس کے گھر لا رہا تھا کہ چک نمبر 319گ ب کے قریب رکشہ کو اوورٹیک کرتے ہوئے بس نمبری 6337 /CAC بشیر سنز جو کہ رجانہ کی جانب سے آ رہی تھی موٹر سائیکل ٹکرا گیا جس سے محمد سبحان کی موقع پر ڈیتھ ہو گئی جبکہ شفاقت ولد صدیق جو کہ موٹرسائیکل نمبری 1358/BCH ہنڈا 125 رنگ سیاہ چلا رہا تھا اس کو معمولی چوٹ آئی جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پیر محل ریفر کر دیا گیا ہے بس قبضہ پولیس میں ہے ڈرائیور موقع سے فرار ہے وقوعہ کی اطلاع پا کر مخدوم صفدر احمد SHO پیر محل موقع پر مصروف کاروائی ہیں، حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں