بغیر لائسنس ادویات بنانیوالی کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ

کراچی (بیوروچیف) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی بغیر لائسنس ادویات بنانے والی کمپنیز کیخلاف کارروائی، ڈریپ نے جعلی کمپنیوں اور جعلی ادویات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ ڈریپ کیمطابق جعلی کمپنیوں میں فیگا فارما سیو ٹیکل کراچی، ایڈکوک فارماسیوٹیکلز لاہور شامل ہیں، اس کے علاوہ جعلی کمپنیوں میں الپائن لیبارٹریز کراچی اور ہیمیکس فارماسیوٹیکل کراچی شامل ہیں۔فیگا فارما سیوٹیکل کی مسرون ٹیبلٹ، ایڈکوک فارماسیوٹیکلز کی کیٹفول او ڈی ٹیبلٹ جعلی قرار دیدی ،الپائن لیبارٹریز کی ڈیپاسرون ٹیبلٹ، ہیمیکس فارماسیوٹیکل کی ڈروفا ٹیبلٹ جعلی قرار دی گئیں ہیں،ڈرگ، واٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری گلگت بلتستان نے ادویات کے نمونوں کی جانچ کی، ڈرریپ الرٹ میں لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ادویات کو جعلی اور مضر صحت قرار دیا گیا،تحقیقات میں کمپنیوں کے بغیر لائسنس اور بغیر میڈیسن رجسٹریشن کا انکشاف ہوا، ڈریپ کی متعلقہ اداروں، ہسپتالوں، فارمیسیز کو فوری کارروائی کی ہدایت ۔جعلی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا مقصد عوام کو ممکنہ صحت کے خطرات سے بچانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں