6

بلال ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2ڈاکو ہلاک’ 2ساتھی فرار ہو گئے،پولیس نے 7دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد فیصل آباد یوسف سپرا نے مقدمہ نمبر 267/26بجرم 392میں ملوث و مطلوب نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے بلال ٹائون 266ر-ب میں چھاپہ مارا تو 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4ملزمان گھر میں داخل ہو گئے اور پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی پولیس مقابلہ کی اطلاع پر ایس پی ٹائون جڑانوالہ اور ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ریاض اٹھوال بھی نفری کے ہمراہ پہنچ گئے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2ڈاکو نعمان حیدر اور عبدالغفار ہلاک ہو گئے جبکہ انکے 2ساتھی فرار ہو گئے پولیس نے ہلاک ہونیوالے ڈاکوئوں کی لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں اور انکے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے ایس ایچ او تھانہ غلام آباد یوسف سپرا کی مدعیت میں 7 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں