بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے وزیراعظم ہونگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 116 میاں ریاض الحق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کا چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ پی پی پی کی سیاست کا محور ملک کی سالمیت و جمہوریت اور عوامی حقوق کی پاسداری ہے۔ ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے بھٹو خاندان کی قربانیوں کو تاریخ بھلا نہیں سکتی۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار اور عوامی امنگو کی ترجمان ہے اور جس کی جڑیں آج بھی عوام میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں