فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد میں بھی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سرگرمیاں زور پکڑ چکی ہیں، امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔ عید پر بلدیاتی امیدوار کافی متحرک رہے، ان کی جانب سے عید ملن پارٹیوں کا انعقاد کیا گیا اور صفائی ستھرائی میں سرگرم رہے، بلدیاتی امیدواروں کے متحرک کردار کی وجہ سے صفائی آپریشن کامیاب رہا، الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی ڈھانچے کی تشکیل نو کرتے ہوئے آئندہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ضلع فیصل آباد کو ٹائون کارپوریشن، تحصیل کونسلز، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں میں تقسیم کردیا گیا ہے اب شہری علاقے کا کوئی ایک مئیر نہیں ہو گا۔ فیصل آباد کا شہری ایریا جس کا ایک مئیر ہوتا تھا اب اسے پانچ ٹائون کارپوریشنز میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ ٹائون کارپوریشن جناح ٹائون، ٹائون کارپوریشن لائل پور ٹائون’ ٹائون کارپوریشن سمن آباد ٹائون’ ٹائون کارپوریشن علامہ اقبال ٹائون’ ٹائون کارپوریشن مدینہ ٹائون’ ہر ٹائون کارپوریشن کا ایک مئیر اور دو ڈپٹی مئیرز ہونگے۔ فیصل آباد کی تحصیلوں کو پانچ تحصیل کونسلوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، تحصیل کونسل صدر’ تحصیل کونسل جڑانوالہ’ تحصیل کونسل سمندری’ تحصیل کونسل تاندلیانوالہ’ تحصیل کونسل چک جھمرہ’ اس کے علاوہ دو میونسپل کارپوریشنز بھی قائم کی جائیں گی جو جڑانوالہ اور سمندری کے شہری علاقوں پر مشتمل ہونگی’ میونسپل کارپوریشن جڑانوالہ’ میونسپل کارپوریشن سمندری’ اس کے علاوہ دس میونسپل کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، جن میں میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ’ میونسپل کمیٹی چک جھمرہ’ میونسپل کمیٹی دھاندرہ’ میونسپل کمیٹی سدھار’ میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ’ میونسپل کمیٹی ماموں کانجن’ میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ’ میونسپل کمیٹی بچیانہ’ میونسپل کمیٹی ستیانہ’ میونسپل کمیٹی مکوآنہ شامل ہیں۔




