1

بلوچستان میں دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستا ن صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔ فتنہ ہندوستا ن کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں۔ بے گناہ عوام کو نشانہ بنانیوالے انسان کہلانے کے حق دار نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سامنے قرآنِ مجید اور معصوم بچوں کا واسطہ دیا گیا، مگر ان بے رحم درندوں نے ایک نہ سنی اور عورتوں، بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتے رہے۔ انکا مقصد صرف خون ریز ی اور بدامنی پھیلانا تھا۔ بلوچستا ن میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے برو قت اور مؤثر ردِعمل دیتے ہوئے فتنہ ہندوستان کے حملہ آوروں کو جہنم واصل کیا۔ ان حملوں میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں