بلوچستان میں زلزلہ

خضدار (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6اور گہرائی 12کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز خضدار سے 45کلومیٹر جنوب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے، شہری خوفزدہ ہو کردعائیں اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ریسکیو ادارے اور پولیس ممکنہ آفٹر شاکس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں