بلوچستان میں ٹرین سروس بحال

پشاور (بیوروچیف) بلوچستان سے ٹرین سروس دو روز معطل رہنے کے بعد آج سے بحال ہوگئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے کے لیے جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے روانہ ہوگی جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچیگی،کراچی سے آنے والی بولان میل کل کوئٹہ پہنچے گی۔واضح رہے کہ بارشوں کی صورتحال کے باعث ٹرین سروس دو روزکے لئے معطل رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں