بندہ مومن کو اطمینان صرف اللہ کے ذکر سے ہوتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)روحانی مبلغ’ نامور مشائخ ودربار عالیہ ہزاری شریف بھمبر آزا د کشمیر کے سجادہ نشین حضرت پیر محمد صدیق صدیقی نے کہا کہ اے بندہ مومن دلوں کو اطمینان صرف اللہ کے ذکر سے ہوتا ہے حقوق العباد کو اپنی زندگی کا مقصد حیات بنائے اسی میں فلاح عشق مصطفی ۖ اور تعظیم اہل بیت ہمارے کامل ایمان کی نشانی ہے قرآن و سنت آل رسول ۖ و صحابہ کرام ، اولیا اللہ کی پیروی کرنے والا مومن دنیا و آخرت میں ناکام نہیں ہوگا، آج امت رسول ۖ کے ہر فرد کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ اپنی اولادوں کی اصلاح کے ساتھ ساتھ کردار سازی اور تعلیم تربیت پر خصوصی توجہ دیں،قرآن کریم،نماز اور حقوق العباد کی ادائیگی کے اہم پیغام کو عام کریں ۔ انسانیت کی قدر کیجئے ہر ایک سے صلہ رحمی کیجئے ان خیالات کا اظہار قبلہ پیر حضرت محمد صدیق نقشبندی نے محفل پاک کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں کشمیر فیصل آباد ڈویژن کے صدر چوہدری خادم حسین کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلاد مصطفی ۖ اور ختم خواجگاں کے سلسلہ میں منقعدہ ذکر الٰہی کی بابرکت تقریب میں شریک دربار ہزاری شریف کے مریدین اور عمائدین علاقہ کشمیری رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیامحفل میلاد کا آغاز آزاد کشمیر سے آئے قاری قرآن حافظ محمد طارق زین نقشبندی کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور محفل پاک کی کمپیئرنگ کے فرائض محمد طاہر شیخ نے انجام دیئے جبکہ دربار عالیہ ہزاری شریف کے خصوصی نعت خواں حاجی مشتاق نقشبندی نے ہد یہ تبریک کی سعادت حاصل کی، اس موقع پر کشمیری رہنماغلام قادر، چوہدری محمد اصغر کشمیری’محمد لطیف ، محمد نصیر،چوہدری محمد رفیق،غلام فرید،محمد بلال،راجہ محمد زمان نور حسین بھٹو مظفر کشمیری و دیگر حاضرین کی ایک تعداد بھی موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں