1

بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے 8ملازمین کو ترقی مل گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر/چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راجہ جہانگیر انورکی زیر صدارت ایجوکیشن بورڈ کی اپوائٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرمین /کمشنر نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کے تحت 8ملازمین کی اگلے سکیل میں ترقی کے احکامات جاری کردیئے۔اجلاس میں تمام تر مطلوبہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ملازمین کو ترقی دی گئی۔کمشنر/چیئرمین نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کرکے اہلکاروں کو ان کو حق دلایا جارہا ہے اور تاحال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں محکمانہ پروموشن کا کوئی کیس زیرالتوا نہیں۔سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں