32

بوگس کال کرنے والے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)ڈکیتی کی وارداتوں کی بوگس کالیں کر نے والے تین افراد کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ حسنیہ کالونی گوجرہ کے عتیق الرحمن نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی پولیس ایمر جنسی نمبر15پر کال کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کی وقوعہ کے بارے چھان بین کی تو کال جھوٹی ثابت ہو ئی ۔علاوہ ازیں نامعلوم شخص نے اپنے موبائل نمبرسے پولیس ریسکیونمبر15پر ڈکیتی جبکہ ایک تیسرے نامعلوم نے موٹر سائیکل چوری کی اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تو کالیں جھوٹی ثابت ہو ئیں ۔تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں