بوگس کال کرنے پرمقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)ڈکیتی کی بوگس کال کر نے والے کیخلاف قانون حرکت میں آگیا۔ معلوم ہواہے کہ نیو پلاٹ گوجرہ کے ظفر اقبال نے پولیس ہیلپ لائن نمبر15پر اپنے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی کال کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھابین کی تو کال جھوٹی پائی گئی جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں