بچوںکے کرکٹ کھیلنے پر لڑائی جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سمندری بیورو چیف) تھانہ ترکھانی کے علاقہ چک 47میں بچوں کے کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے لڑائی جھگڑالڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، ایک گروپ نے دوسرے پر فائرنگ کردی، گولی لگنے سے وسیم زخمی ہو گیا، زخمی کو سول ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ مذکورہ گائوں میں بچوں کے درمیان میں کرکٹ کھیلنے پر جھگڑا ہوا اور طول پکڑ گیا جھگڑا میں بڑے بھی کود پڑے اسی دوران ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا بعد ازاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں