بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایک مضبوط اور جامع پالیسی موجود ہے

لاہور(بیورو چیف)پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے کنونشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کے جنیوا میں منعقدہ 100ویں جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تشکیل دئیے گئے اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کی قیادت وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کی۔ اجلاس یو این سی آر سی کے تحت پاکستان کی پیش کردہ رپورٹ کے پانچ سالہ جائزے کے سلسلے میں منعقد ہوا۔دو روزہ جائزہ اجلاس میں اقوام متحدہ کی ریویو کمیٹی کی جانب سے پاکستان میں بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح و بہبود سے متعلق مختلف سوالات اٹھائے گئے، جن کے وفد نے مؤثر، جامع اور تسلی بخش جوابات دئیے۔وفد میں اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ اور سفیر بلال احمد، سیکرٹری وزارتِ انسانی حقوق عبد الخالق شیخ، بیرسٹر ظفراللہ ممبر، جواد علی ڈپٹی مستقل نمائندہ، مامون رشید قونصلر، عباس سرور قریشی قونصلر، منیب احمد قونصلر، بیرسٹر حیا ایمان زاہد ممبر، عدیل ممتاز کھوکھر فرسٹ سیکرٹری اور عزیز اقبال خان ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں