بڑا اپ سیٹ ‘5بار کا عالمی چیمپئن برازیل فیفا ورلڈ کپ سے آؤٹ

نیویارک (سپورٹس نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی نیویارک میں برازیل اور ناروے کے درمیان کھیلے گئے میچ کا آغاز سنسنی خیز رہا، کھیل کے چوتھے منٹ میں ناروے کے پیٹرک برگز نے گیند برازیل کے جال میں پہنچا دی لیکن آف سائیڈ کے سبب ان کے گول کو مسترد کردیا گیا۔کچھ ہی دیر بعد برازیل کو فال پر پنالٹی مل گئی، مگر برونو گومیریس ناروے کے گول کیپر کو چکمہ نہ دے سکے۔پہلے ہاف میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے ہوئے مگر کوئی بھی سبقت حاصل نہ کرسکا، اس ہاف میں ناروین ٹیم نسبتا بہتر کھیلتی رہی۔ وقفے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا، دوسرے ہاف میں کھیل بڑھتا رہا، 79ویں منٹ میں ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ کو ساتھی کھلاڑی کے کراس پر گیند برازیل کے جال میں پہنچانے کا موقع مل گیا۔ایک زوردار اور شاندار ہیڈر کے ذریعے انہوں نے گول کردیا،خسارے میں جانے کے بعد برازیل کی گول کرنے کی کوششیں تیز ہوگئیں ہوئیں مگر سب بے کار، 79ویں منٹ میں ایرلنگ ہالینڈ پھر ایکشن میں آئے، ڈی کے باہر سے ان کی لگائی ہوئی ایک شاندار کک برازیل کے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر کو ڈاج دیتی ہوئے گول میں پہنچ گئی، مقابلہ دو صفر ہوگیا۔کھیل کے انجری ٹائم میں برازیل کو فال کے نتیجے میں ریفری نے پھر پنالٹی ایوارڈ کی جس پر متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے اسٹار کھلاڑی نیمار نے گول کردیا۔اس موقع پر ان کی ناروے کے گول کیپر سے تکرار بھی ہوئی، اس گول کے چند لمحات کے بعد ریفری نے کھیل ختم ہونے کی وسل بجادی یوں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم پری کوارٹر فائنل میں ناروے سے ہار گئی جو میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔کوارٹر فائنل میں ناروے کا مقابلہ انگلینڈ یا میکسیکو سے ہوگا۔دریں ثنا ۔نیویارک (سپورٹس نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے میکسیکو کو 2 کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔میکسیکو سٹی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے بیلہنگم نے 2 اور کپتان ہیری کین نے 1 گول کیا جبکہ میکسیکو کے گول کوئی نینس اور جمینینس نے کیے۔میچ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ہاف کے 54ویں منٹ سے 10 کھلاریوں سے کھیلی، ریفری نے انگلش پلیئر کوناش کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا تھا۔واضح رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں انگینڈ کا مقابلہ ناروے سے ہو گا۔پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں