بڑھتی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار،ضلعی پولیس کے جرائم میں کمی کے دعوے جھوٹے نکلے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو اور چور بے لگام، آج پھر مزید85 واردا تو ں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر9خواتین اور 3 نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ سول لائن کے علاقہ طارق آباد کے شہروز آفتاب کی بیٹی (ن) کو نامعلوم، غلام محمد آباد کے علاقہ نڑوالا کے خلیل کے بھائی اویس، غلام محمدآباد کے معین کا بھائی ابراہیم وقار، گلستان کالونی کے بابر کی دو بیٹیوں(و) اور (الف) ، منصور آباد کے علاقہ محلہ نذر نیاز کے عمران کی بیٹی(الف)، منصور آباد کے علاقہ 80مربع کے عمران کی اہلیہ (ف) کو اغوا کر کے بے آبرو کر دیا، ملت ٹائون کے علاقہ گلشن مدینہ کے دانیال کے والد سہیل ظفر، ساندل بار کے علاقہ نڑ والا بنگلہ کے منظور کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم، ٹھیکری والا کے علاقہ75ج ب کی نازیہ پروین کے بیٹے حیدر علی، علامہ اقبال کالونی کے عمران کی بیٹی(الف)، 236ر ب کی رضیہ بی بی کے پوتے سبحان کو مقدس وغیرہ، ستیانہ کے علاقہ563گ ب کی غزالہ کی بیٹی (ث) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اسلام نگر کے قریب محمد ثقلین سے26ہزار وفون، رحمان کالونی میں کوثر بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی و فون، النجف کالونی میں عدنان ولایت سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون،مدینہ ٹائون کے زاہد خان کے گھر سے چور ایئر کنڈیشنڈ اتار کر لے گئے’ سرگودھا روڈ پر محمد عمر سے پونے دو لاکھ روپے وفون چھین لیا، بولیدی جھگی کے وقاص سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیے، اسلامیہ پارک میں عارف سے نقدی وفون، ملک پور کے احمد سے نقدی وفون، 100ج ب کے اعجاز سے نقدی وفون، نشاط آباد کے بوٹا سے10ہزار وفون، شیخوپورہ روڈ سٹیم پاور کے قریب شہزاد سے45ہزار وفون، 32ج ب کے وسیم سے موٹر سائیکل ونقدی، سر سید ٹائون کے فہد سے نقدی وفون، 335گ ب کے ندیم سے40ہزار و فون، 258ر ب کے جمیل سے 50ہزار وفون، 267ر ب کے عبدالستار سے 60ہزار، 262ر ب کے شاہد اقبال سے 6بکرے،ستیانہ روڈ پر زبیر سے30ہزار و فون، 247ر ب کے حامد کمال سے موٹرسائیکل، 248ر ب کے ظہور سے بکرا، کالج روڈ پر وحید شہزاد سے 10ہزار و فون،67ج ب کے عامر کی دکان کا صفایا کر دیا، 275ج ب کے طارق سے سوا لاکھ، سمندری روڈ العزیز ہوٹل کے قریب آفتاب سے جھپٹا مار کر فون، 240ر ب کے خادم حسین سے نقدی وفون، عبداللہ گارڈن کے عثمان سے 50ہزار وفون، نور پور ہ کے رضوان سے 40ہزار، 225ر ب کے وکٹر سے ڈیڑھ لاکھ، اعوان والا کے نعیم سے15ہزار ،جڑانوالہ روڈ پر ذیشان سے موٹر سائیکل و نقدی، 238گ ب کے ذیشان سے نقدی، 128گ ب کی کلثوم کے گھر کا صفایا،534گ ب کے فقیر حسین سے 25لاکھ، 60گ ب کے اکمل سے46ہزار،352گ ب کے وسیم کے گھر سے2بکرے، 59گ ب کے اظہر سے نقدی، 108گ ب کے محمد ارحم سے 25ہزار،283گ ب کے اکبر سے نقدی،630گ ب کے لیاقت علی سے نقدی و فون، 564گ ب کے نور اللہ سے46ہزار،586گ ب کے منیر سے26ہزار، 655گ ب کے یونس کی حویلی سے مویشی،562گ ب کے اصغر سے ڈیڑھ لاکھ،266ر ب کے وقاص کا گھر لوٹ لیا،205ر ب کے افتخار سے86ہزار، 266ر ب کے وقاص سے15ہزار، 194ر ب کے شہزاد سے47ہزار،48ر ب کے اشرف سے موٹر سائیکل،401گ ب کے اویس کی حویلی سے مویشی، 412گ ب کے افتخار سے22ہزار، قصبہ تاندلیانوالہ کے علی حسنین سے47ہزار،پنڈی شیخ موسیٰ کے عمران کے ڈیرہ سے مویشی، طارق کالونی کے ثناء اللہ سے 50ہزار ، 550گ ب کے عثمان سے سوا لاکھ، 468گ ب کے محمد حفیظ کے ڈیرہ سے مویشی،464گ ب کے بشارت سے بکرے، 165گ ب کے عمر وقاص سے موٹر سائیکل،447گ ب کے اشفاق کے ڈیرہ سے مویشی، 472گ ب کے فریاد سے لاکھوں کے مویشی،227گ ب کے شاہد علی کے گھر سے75ہزار و فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے ندیم، چناب کلب چوک سے ارحم، ضلع کچہری سے ذیشان، چنیوٹ بازار سے زین شمس، جنرل ہسپتال سے ابراہیم’ قادر آباد سے امجد علی، مرضی پورہ کے زین، کینال روڈ پر احسن جاوید، ملت ٹائون عائشہ مسجد سے جمشید، ملت روڈ سی بلاک کے امیر حمزہ، 55ج ب کے توقیر، 87ج ب کے معاذ، سمن آباد کے عمر، منصور آباد کے بشارت، 275ج ب کے ناصر، عاصم ٹائون کے دلاور، اسلام پورہ کے ناصر علی، سول ہسپتال جڑانوالہ کے شیخ محمد، 36گ ب کے رمضان،193ر ب کے بلال اور دیگر کی موٹر سائیکلیں ، رکشے چور لے اڑے۔ پولیس تلاش کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں