بڑی طاقتوں نے بھارتی بیانیہ رد کر دیا’ عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما’ سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناقابل قبول قرار دیا جا چکا ہے، خصوصاً تمام بڑی طاقتوں نے اسے مکمل طور پر رد کر دیا ہے، مودی سرکار اب اس خفت کو مٹانے کیلئے جنگ پر کمربستہ ہے۔ ان حالات میں پاکستان اپنے دفاع کے لیے دستیاب ہر آپشن استعمال کرنے میں حق بجانب ہو گا، اگر بھارت نے جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مسلح افواج ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، پاکستان اپنے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں