1

بڑے طبقے کو بجلی میں ریلیف دینا حکومتی بس میں نہیں ہے

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ بجلی کے 200یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 90لاکھ سے بڑھ کر 2کروڑ 10لاکھ ہوگئی ہے۔امیر لوگ سولر سسٹم لگا کر 200یونٹ سے کم کی فہرست میں آجاتے ہیں، اتنے بڑے طبقے کو بجلی کی قیمت میں 70فیصد ڈسکانٹ دینا ریاست کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو حالیہ ریلیف میں وزیر اعظم نے کراس سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔اویس لغاری نے یہ بھی کہاکہ ہمارا صنعتی بجلی کا نرخ خطے کے دیگر ممالک کے قریب آگیا ہے، بنگلادیش میں 6سے 7سینٹ بجلی یونٹ کی بات غلط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں